جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

بڑی بڑی مونچھوں والابھارت کاپائلٹ گرا ،ہم نے وہ بھی واپس کردیا وزیر اعظم کا اپنی تقریر میں’’ ابھی نندن‘ ‘سے متعلق دلچسپ تذکرہ

datetime 6  فروری‬‮  2020 |

میر پور (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بارپھر بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ نریندر مودی کی پاکستان پر حملے کی کوشش آخری غلطی ہوگی ،ساری الیکشن مہم میں مودی نے انتہا پسند آر ایس ایس کی نفرتوں کو بڑھاوا دیا،ہم نے ان کا بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کیا، پاکستان پر امن ملک ہے،نیا آج کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

کشمیر کا بہت اچھا وقت نظر آرہا ہے، اب کرفیو زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے گا،کشمیر سے جس دن کرفیو اٹھے گا، انسانوں کا سمندر نکلے گا، ایک ہی آواز آئے گی اور آزادی کی آواز آئے گی، اس کے بعد مودی کے پاس کوئی اور پتہ کھیلنے کے لیے نہیں رہے گا، مودی نے بیان دیا ہے11 دنوں میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، لگتا ہے مودی نے دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی، لگتا ہے آپ کی ڈگری جعلی ہے، ہماری فوج منجھی ہوئی ہے، دنیا کی بڑی بڑی فوجیں وہ جنگ نہیں جیت سکیں جو ہماری فوج نے جیتی،کروڑوں پاکستانی اور بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے، ہم تمہارا مقابلہ کرکے دکھائیں گے۔ جمعرات کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج میر پور ایک خاص وجہ سے آیا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے 80 لاکھ بہنوں، بچوں، بزرگ، نوجوان جس مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، آج کے جلسے کا مقصد ان کو پیغام دینا ہے کہ سارا پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے مقبول عمل مشکل وقت میں صبر کرنا ہے اور میں کشمیر کی عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کے لیے اچھا وقت آنے والا ہے۔عمران خان نے کہاکہ مودی نے چھ مہینے پہلے جو حماقت کی اور تکبر میں 5 اگست کو جو قدم اٹھایا۔

اس نے تکبر میں وہ غلطی کی جس کے بعد اللہ پر ایمان رکھ کر پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیر کا نام نہیں لیتا تھا، پاکستان کے سربراہ بھی اس کا نام نہیں لیتے تھے لیکن ان 6 مہینوں میں آج کشمیر دنیا کے سامنے آگیا، اس سے پہلے ہندوستان 50 سال پوری کوشش کرگیا کہ کشمیر انٹرنیشنلائز نہیں ہوگا۔

بھارت ہمیشہ کہتا تھا کہ یہ دونوں ممالک کا آپس کا مسئلہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے سارے الیکشن میں پاکستان کو برا بھلا کہا، بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے اور کہا کہ پاکستان میں 350 دہشت گرد ماردیے اور دو جہاز گرادیے، مجھے تو تکلیف ہوتی ہے کہ کوئی درخت گرائے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بڑی مونچھوں والا پائلٹ گرا ہم نے وہ بھی دے دیا، ساری الیکشن مہم میں مودی نے انتہا پسند آر ایس ایس کی نفرتوں کو بڑھاوا دیا، پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان آج وہ ملک ہے جو دنیا کے مسئلے حل کرتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…