لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو مطمئن کرنے کے لئے وفافی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جس کی روشنی میں شفقت محمود نے پیر کے روز لاہور میں چوہدری برادران سے
ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کا چوہدری برادران کو ایک اہم پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں اتحادیوں کے تحفظات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔