اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

اراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی ، حیران کن اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بلز تیار کرلیے گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبران کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات ایکٹ میں ترمیم کے تین بلز سینیٹ ایجنڈا میں شامل کرلیے گئے جو پیر کو سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔یہ بلز سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین توری، دلاور خان، ڈاکٹر اشوک کمار اور دیگر سینیٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی۔فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرے گی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے اور قومی خزانے کو خود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی ہے لہذا ملکی معیشت مستحکم ہونے تک عوامی نمائندوں کو بھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…