پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو راضی رکھنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا، ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو راضی رکھنے کیلئے تین کمیٹیاں قائم کر دیں۔ جمعرات کو اتحادی جماعتوں کے مطالبات پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جسمیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات پر غور کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہتر روابط پر زور دیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھنے کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت کمیٹیاں قائم کی گئیں،سندھ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی

کے کنوینر اسد عمر مقرر کئے گئے،دیگر ممبران میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کنوینر مقرر کئے گئے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ دیگر ممبران میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں،بلوچستان میں باپ بی این پی اور جے ڈبلیو پی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے پرویز خٹک کنوینر مقرر کئے گئے،دیگر ممبران میں قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…