منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

فیصل واوڈا کی برطانیہ میں 11 جائیدادیں،عابد شیر علی نے برطانیہ میں  بڑا قدم اٹھا لیا،میں جواب اس وقت دونگا جب۔۔۔وفاقی وزیر نے بتا دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

لندن( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) میں شکایت درج کروادی ،عابد شیر علی کو رواں ہفتے شواہد جمع کروانے کے بعد این سی اے کے دفتر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فیصل واڈا کی غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے الزام عائد کیا کہ فیصل واڈا کی برطانیہ میں 11 جائیدادیں ہیں لیکن وہ کیسے خریدیں یہ دیکھانے کے لیے کوئی منی ٹریل موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ میں نے تمام ثبوت این سے اے کو دیے ہیں جن میں اراضی ریکارڈز، جائیداد کی فوٹیج اور فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی شامل ہیں جس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ پراپرٹیز کیسے خریدی گئیں، اب یہ نیشنل کرائم ایجنسی پر ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے فیصل واڈا کے خلاف این سی اے سے اس لیے رجوع کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین کے خلاف کرپشن الزامات لگاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں قومی احتساب بیورو نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ فیصل واڈا کیخلاف تحقیقات کریں اور ثابت کریں کہ وہ میری جماعت کے خلاف قانونی کارروائیوں میں انصاف نہیں کررہے۔ جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی برطانیہ کی ایجنسی این سی اے نے اس حوالے سے تفصیلات کے لیے ڈان کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔گزشتہ ماہ این سی اے نے اس وقت خبروں میں جگہ بنائی تھی جب برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تحت ملک ریاض کے خاندان سے وابستہ جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عابد شیر علی کی جانب سے شکایت درج کروانے پر فیصل واڈا نے کہا وہ اس معاملے پر اس وقت تک تبصرہ نہیں کریں گے جب تک ٹاک شوز میں ان کی شرکت پر عائد پابندی نہیں اٹھائی جاتی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ 2020 نئے انتخابات کا سال ہوگا اور شفاف اور آزاد انتخابات کے بعد حکومت میں تبدیلی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ان کا فیصلہ حرفِ آخر ہے۔عابد شیر علی گزشتہ برس نومبر سے برطانیہ میں مقیم ہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کے بعد وہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…