منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کااسٹیبلشمنٹ سے تصادم ختم، پارٹی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی‎

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشکل وقت بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ مسلم لیگ کے کئی رہنماوٴں نے اپنے کارکنوں کو بتا دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں پارٹی رہنماوٴں نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کا بہت فائدہ ہوگا۔آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کے بعد بہت سی اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی حمایت کرنا ایک طرح کی ڈیل ہے۔ مسلم لیگ ن نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے

متصادم راستے پر نہیں چلنا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں حمایت کے بعد مسلم لیگ ن نے سکون کا سانس لیا اور اس حمایت سے طاقتور افراد کے ساتھ جاری لڑائی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد عمران خان کی حکومت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ نوازشریف کی جانب سے پارٹی رہنماوٴں کو ٹاسک سونپا گیا کہ کارکنوں میں پھیلی مایوسی کو دور کیا جائے اور ان کو بتایا جائے  فیصلہ درست تھا، بہت ہی جلد مسلم لیگ ن اقتدار میں آ جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…