منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پچاس لاکھ گھر کب بنا کر دیں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی اہم اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

نوشہرہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہود ملک خداداد کی ترقی وفلاح کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے، 2020 پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،اسی سال 50لاکھ گھر بناکر پاکستان کے چھت سے محروم عوام کو آسان اقساط پر اپنی چھت فراہم کریں گے،نوشہرہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی،ملک کے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،

پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں ریلوے کی ترقی کیلئے وہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی ضرورت تھی،یہی وجہ تھی کہ ریلوے کوسالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا پڑتاتھا،ریلوے کے خسارے کی اصل وجہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کرپشن تھا جس سے ریلوے نے سالانہ اربوں روپے کانقصان اٹھانا پڑا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرریلوے شیخ رشید احمد، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ محمودخان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، صوبائی وفاقی وزراء اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ریلوے، ایف بی آر کے افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہود ملک خداداد کی ترقی وفلاح کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اب وہ وقت آچکا ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے ایک جوجائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 190ارب روپے احساس پروگرام پرخرچ کردئیے جس میں پچاس ہزار نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سکالرشپس دئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ریلوے کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے تھے لیکن موجودہ حکومت نے ریلوے کی کئی ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی اور یہی اراضی آنے والے وقتوں میں کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی جس سے نہ صرف ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ریلوے کو خسارے سے بھی نکالاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی ترقی کیلئے ریلوے پرتوجہ دی جارہی ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پرتجارت کا ذریعہ ریلوے ہے اسی لئے بیرون ممالک کی سڑکیں زیادہ عرصہ صحیح سلامت رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کے قیام سے پشاو رتاکراچی کا 1872 کلومیٹرکافاصلہ صرف 8 گھنٹوں میں طے ہوگا اور یہ منصوبہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے 50کروڑ 70لاکھ روپے کی رقم سے انتہائی قلیل ایک سال کے عرصہ میں مکمل کردیاگیا جو کہ موجودہ وفاقی حکومت کی بہترین کارکردگی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں فیصلے ایک خاص مخصوص طبقے کیلئے کئے جاتے تھے

جس میں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات عام آدمی کی دسترس سے باہر عدالتوں میں طاقتور کیلئے الگ اور کمزور طبقے کیلئے الگ قانون ہواکرتاتھا لیکن موجودہ حکومت نے یہ تمام تفرقات ختم کردئیے عوام اپنی شکایات پاکستان سیٹزن پورٹل سیل کے ذریعے اجاگر کریں انہی شکایات پر میں ازخود ایکشن لے کرکاروائیاں کرتاہوں انہوں نے کہا کہ صحت ہرشہری کا حق ہے اور یہی صحت کارڈ پاکستان کے ہرغریب گھرانے کو دیاجائے گا تاکہ وہ اپنے اہل وعیال کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 پاکستان کیلئے بہت اہم ہے اور اسی سال 50لاکھ گھر بناکر پاکستان کے چھت سے محروم عوام کو آسان اقساط پر اپنی چھت فراہم کریں گے اور اس منصوبے سے نہ صرف پچاس لاکھ گھرانے اپنے گھر کے مالک بنیں گے بلکہ اسی منصوبے سے ملک کے مختلف علاقوں میں چالیس سے ساٹھ صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…