پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی اورافغان تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے جدید سہولیات سے آراستہ اضاخیل ڈرائی کا افتتاح کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرا عظم کو بتایا گیا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ اپنی نوعیت کی جدید ڈرائی پورٹ ہے جسے 50 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ڈرائی پورٹ کی تعمیر سے تجارتی مال کی کراچی پورٹ سے آمد اور بذریعہ سڑک افغانستان منتقلی کا عمل آسان ہو گا جس سے پاکستان اور افغا نستان کے تاجر خاص طور پر مستفید ہو سکیں گے، ڈرائی پورٹ پر سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ کے حوالے سے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، 28 ایکڑ پر محیط یہ ڈرائی پورٹ نوشہرہ شہر سے 8 کلومیٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے جس سے پشاور رنگ روڈ سے بھی براہ راست باآسانی رسائی ممکن ہے‘ڈرائی پورٹ کو کراچی بندر گاہ سے فریٹ کی نقل وحمل اور سامان کی افغانستان منتقلی کی جاسکی گی، ڈرائی پورٹ ملک کی معیشت میں کلید ی کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…