پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

شہریار آفریدی اور فروس عاشق کوجیل میں ڈالنے کا مطالبہ ، جس عقوبت خانے میں مجھے رکھا گیا اس کی ۔۔۔ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے رہا ہونے کے بعد حیران کن انکشافات کر دیئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

فیصل آباد (آن لائن )سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیسے مجھے رکھا گیا ایسے شہریار آفریدی اور فروس عاشق کو رکھا جائے،انکو مہینہ بھی ایسے رکھا گیا تو یہ ملک چھوڑ جائینگے، جس عقوبت خانے میں مجھے رکھا گیا اسکی تفصیل ہیں بتا سکتا، اگر 6 ماہ بعد رہائی ملی تواسے انصاف نہیں کیا جا سکتا، وہ نیٹ ورک دکھایا جائے جو میری سربراہی میں دنیا کو منشیات سپلائی کر رہا تھا،

وہ وقت مشکل تھا جب بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا۔ اپنی رہائی کے بعد فیصل آباد آمدپر میڈیا سے گفتگو سے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے پوری زندگی ہیروئن کا نشہ نہیں کیا،میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، میری ساکھ کو خراب کرنے کے لیے یہ مقدمہ درج کیا گیا، اس قسم کے حربے اور سیاسی انتقام کامیاب نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں آج بھی سرخ رو کیا اور آئیندہ بھی کریگا، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمیں ووٹ دو، عوام کے فیصلے کو تسلیم کرو، ہم کہتے ہیں عوام کو عزت دو، عوام کے فیصلے کو عزت دو، ہم ان ہتھکنڈوں سے رکیں گے نہیں، ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ اللہ کو جان سب نے دینی ہے، انکو معلوم ہیکہ جھوٹا کیس ڈالا گیا ہے، کہتے ہیں کہ 15 گواہ ہیں، یہ تو انہی کے ملازم ہیں، ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں 6 ماہ تک عقوبت خانے میں رکھا گیا، 6 ماہ بعد ضمانت ہوئی تو میں اسے انصاف نہیں کہتا، اسمبلی کے فلور پر بھی یہ موقف دہراونگا، میں پہلے 100 فیصد اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا تھا، اب ہزار فیصد کھڑا ہوں، یہ ظلم ہے اور ظلم مٹ کہ رہتا ہے، جو پراپرٹی اپنے کوشواروں میں ظاہر کی ہے، کہا جا رہا ہے کہ میری اسٹریلیا میں بھی پراپرٹی ہے، حالانکہ میں کبھی اسٹریلیا گیا ہی نہیں، چیف جسٹس اور حکومت سے اپیل ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، گھٹیا سیاسی انتقام کامیاب نہیں ہو گا۔اینکر حضرات نے سب جھوٹ بے نقاب کر دیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…