اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائلٹی، چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ،پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے اور حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پٹرولیم کو رائیلٹی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جلاس میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ کی بھی منظوری دی گئی۔کونسل کے اجلاس میں سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کا این او سی کا معاملہ موخر کر دیاگیا۔کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کا معاملہ اٹھا دیا ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایل این جی درآمد کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کے معاملے پر بھی اجلاس میں بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات منظورکرلی گئیں،مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل توانائی پالیسی 2019 منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق پانی کے وسائل کی تقسیم سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام صوبوں کو پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، تمام صوبوں کی عوام کو یہ یقین ہو کہ پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پانی کے تقسیم کے معاملے میں قانونی اور تکنیکی ماہرین ملکر سفارشات پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرکے مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پانی کی مقدار جاننے کے لئے ٹیلی میٹری نظام کی جلد از جلد تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ آبی معاہدے کی بعض شقوں پر اجلاس از سر نو طلب کیا جائیگا،پانی چوری کی شکایات دور کرنے کیلئے ٹیلی میٹرو کی تنصیب شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی کی اصولی منظوری دیدی گئی، ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ای او بی آئی وفاق میں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…