بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

نامور اداکارہ زیبا شہناز کا بھتیجا لندن میں قتل، واقعہ کیسے پیش آیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لندن( آن لائن )نامور اداکارہ زیبا شہنا ز کا بھتیجا اغوا کے بعد لندن میں قتل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق زیبا شہناز کا بھتیجا یکم رمضان کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ گھر نہیں آیا۔ زیبا زشہناز کا کہنا ہے کہ بھتیجے محمد شاہ سبحانی نے کسی سے ادھار واپس لینا تھا ۔

یکم رمضان کو شاہ سبحانی کو خاتون نے فون کر کے بلایا ، اس کے بعد شاہ سبحانی گھر واپس نہیں لوٹا۔شاہ سبحانی کی گاڑی بھی چھین لی گئی تھی جو کہ پولیس نے پکڑ لی ، تاہم گاڑی چلانے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ 67 سالہ خاتون کے ساتھ 8 دیگر افراد بھی محمد شاہ سبحانی کے قتل کی واردات میں شامل ہیں ۔جاری ویڈیو بیان کے مطابق زیبا شہناز کا کہنا ہے کہ شاہ سبحانی ماں باپ کا بہت ہی تابیدار بچہ تھا۔اداکارہ زیبا شہنازنے بتایا بھتیجے کی نعش گھرسے 46 کلو میٹر دور ایک جنگل سے ملی ہے۔شاہ سبحانی کو بلانے والی خاتون سکارٹ لینڈیارڈ کی تھی جو انڈیا بھاگ رہی تھی، تاہم پولیس نے خاتون کو بھارت جاتے ہوئے پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ سبحانی کی بہن قیرات سبحانی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو بہت بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، یہ دکھ پوری زندگی نہیں بھولے گا، اورمجھے خوف ذدہ رکھے گا۔ سماجی کارکن ظفر عباس نے زیبا شہناز کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں زیبا شہناز نے کہاہے کہ شاہ سبحانی کا کوئی دوست نہیں تھا ، تاہم وہ بہت ہی اچھا بچہ تھا۔ محمد شاہ سبحانی ہر لمحے کی اطلاع اپنے والدین کو دیتا تھا، کب کھیل رہا ہے جب جم جا رہا ہے۔ لواحقین نے محمد شاہ سبحانی کے قتل پر برطانوی حکومت اور پولیس سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…