منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے امریکہ انڈیا ٹو پلس ٹو مشترکہ اعلامیہ مسترد کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں بھی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔

امریکہ،انڈیا ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ پر مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ انڈیا ٹو پلس ٹو مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ میں پاکستان سے جوڑی گئی بات پر اعتراض ہے،بھارتی وزیر دفاع اور خارجہ وزیر کے پاکستان سے متعلق بیانات قابل مذمت ہیں،مشترکہ اعلامیہ میں یکطرفہ نوعیت کی بات کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خطرہ ہیں،عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے،پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں،بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں بھی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ سے متعلق اپنے تحفظات سفارتی ذرائع کے ذریعہ امریکہ کو بتادیئے۔  پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں بھی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔امریکہ،انڈیا ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ پر مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ انڈیا ٹو پلس ٹو مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…