جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

نامعلوم شخص30مارچ کی رات کاشانہ میں داخل ہوااوربچیوں کے کمرے کی طرف گیا۔۔۔افشاں لطیف کےاپنے نئے ویڈیو بیان میں مزیدتہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ۔اس ویڈیو بیان میں افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ 30مارچ 2019ء کو مشتبہ شخص رات کے وقت کاشانہ کی حدود میں داخل ہوا۔وہ شخص بچیوں کے رہائشی کمرے کی طرف چلا گیا۔

جب یہ بات اجمل چیمہ کو بتائی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ شخص چوکیدار کا جاننے والا تھا۔اس کے بعد سابق سپرنٹنڈنٹ خوشنود جمیل اور عملے کو تبدیل کر دیا گیا۔واقعے کے چند دن بعد خوشنود جمیل پر ڈیڑھ کروڑ کی ریکوری ڈال دی گئی۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے 30مارچ 2019ء کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا ۔فوٹیج میں کاشانہ کا مین گیٹ دیکھا جا سکتا ہے اور وہاں سے نامعلوم شخص کو اندر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔دریں اثنا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈی جی ویلفیئر اور کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان جھگڑا ہوا اور انکوائری پر دونوں کو ذمہ دار قرار دے کر تبدیل کر دیا گیا ۔ ڈی جی افشاں ناز نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا جبکہ افشاں لطیف نے سرکاری نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا اور دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم اور سوشل ویلفیئر میں دو انکوائریاں ہوئیں اور دونوں میں افشاں لطیف اور ڈی جی افشاں ناز کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ افشاں لطیف بار بار اپنا موقف بدل رہی ہے اور یہ ایک سائیکو کیس ہے ، اب یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا ہے تو وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…