منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں،وزیر اعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، مختلف منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کی تعریف کی۔اجلاس کے دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری اور آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…