منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

کسی بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں آئندہ توسیع نہیں ہوگی عدالت کو ن سا نیا قانون لانے والی ہے ؟ بڑادعویٰ سامنے آگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران خان نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مقتدر زرائع جنرل باجوہ ایکسٹینشن کیس کے آؤٹ کم کے حوالے سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ عدالت تازہ ترین حکومتی نوٹیفکیشن کو اسٹرائیک ڈاؤن کئے بغیر حکومت کو پابند کرے گی کہ وہ قانون سازی کرکے آئندہ کے لئے سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردے۔

کامران خان کے اس ٹویٹ پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں بالکل بھی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی یہ ضرور چاہتی ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے ایک قانون مرتب کیا جائے،کامران خان نے اس سے قبل کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جنرل باجوہ ایکسٹینشن کے حوالے سے اٹھنے والے بحران کاحل ڈھونڈلیا گیا ۔غالب امکان ہے کہ کابینہ تھوڑی دیر میں ایک صدارتی آرڈینینس کی منظوری دے گی جس کے زریعے وزیر اعظم کو سروسز چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے جامع اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔کامران خان نے مزید کہا کہ فوری اطلاق جنرل باجوہ کے کیس پر ہو جائے گا۔اس سے قبل ایک ٹویٹ میں سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ جمعرات کی رات بارہ بجے تک بہر صورت آرمی چیف ہیں ,سپریم کورٹ کی سماعت کل ممکنہ طور پر جمعرات کو بھی ہوگی ,اس دوران عمران خان کو سپریم کورٹ کی تسلی کرانی ہے ایکسٹینشن کے کیس کو قانونی پیچیدگیوں ضوابط کی خلاف ورزیوں سے پاک کرنا ہے۔یقیناً عدالت ملک میں افراتفری نہیں چاہتی۔جب کہ ایک اور ٹویٹ میں کامران خان نے  کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے نوٹیفیکیشن کی معطلی لازم تھی کیونکہ سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت تھے۔کامران خان نے مزیر کہا کہ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھانے کے لئے تمام قوائد ضوابط کا قیمہ نکال دیا۔ سپریم کورٹ کے لئے بھی God send opportunity آگئی کہ عمران خان کو دکھائے کہ عدلیہ آزاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…