راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل علی اعوان، میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہاگیاکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل سٹاف
جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن مقرر کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ایڈجوڈنٹ جنرل مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا۔ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی،لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقرر کر دیئے گئے۔