ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سیالکوٹ(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف درخواست بھی سنے، جو درخواست پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے خلاف دی ہیں وہ بھی سنی جائیں، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے، کمیٹی کے ہر رکن پر خوف طاری تھا،

ان کو عوام کے لیے نہیں اپنی اپنی سیاسی دکانداری کی فکر ہے، افغانستان میں انتخابات کا عمل جاری ہے،افغان انتخابات کی کامیابی سے تکمیل سے خطے میں استحکام آئیگا، وزیراعظم عمران خان عوام کو صحت سمیت تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،زیراعظم عمران خان نے عالمی اداروں کی توجہ کشمیر پر دلائی،اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کشمیریوں پر ظلم بند کرائیں، جمہوری جماعتوں میں ہر کسی کو مکمل آزادی اظہار رائے ہے،چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، ملک میں معاشی استحکام آنے سے سیاسی مخالفین کی زبانیں بند ہو جائینگی۔ میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، لوگوں نے علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے جبکہ تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں لہٰذا قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں انتخابات کا عمل جاری ہے،افغان انتخابات کی کامیابی سے تکمیل سے خطے میں استحکام آئیگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو صحت سمیت تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو محصور کر دیا گیا ہے،

مقبوضہ کشمیر میں عوام سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اداروں کی توجہ کشمیر پر دلائی،اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کشمیریوں پر ظلم بند کرائیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ایک ایسی جماعت ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ جمہوری جماعتوں میں ہر کسی کو مکمل آزادی اظہار رائے ہے،

چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف جلد صحتیاب ہوں،تحریک انصاف احتساب پر یقین رکھتی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق چاہتی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کیساتھ دوسری جماعتوں کے خلاف بھی درخواستیں سنیں۔ انہوںنے کہاکہ

اپوزیشن الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھاتی ہے،رہبر کمیٹی کے ارکان پر خوف طاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم معاشی چیلنجز سمیت سب سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام آنے سے سیاسی مخالفین کی زبانیں بند ہو جائینگی۔انہوںنے کہاکہ سیاست کے میدان میں دھکے کھاتے ہوئے مجھے20سال ہوگئے ، ڈاکٹر دکھی انسانیت کے زخموں پرمرہم رکھ کر کردار ادا کرتے ہیں ،

اپنے اندر تبدیلی لائے بغیر کوئی بھی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوسکتی، آپ اور ہم سب نے مل کر اس نظام کو بدلنا ہے ، ہم نے سب سے پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہے ، قانون کی مؤثر حکمرانی کے لئے معاشرے کوبدلنا ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جی سی یونیورسٹی کی طالبات کو 100اسکالرشپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہارجیت آپ میں اسپورٹس مین شپ پیداکرتی ہے،

اپنیاندر تبدیلی لائے بغیر کوئی بھی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوسکتی۔انہوںنے کہاکہ جی سی یونیورسٹی پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کررہی ہے، خواتین کے حق کی آواز بن کر نمائندگی کررہی ہوں، قومی مفاد کی خاطر اپنا مفاد قربان کرنا چاہیے، حضورؐکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری ذمہ داری حکومت کا بیانیہ میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانا ہے،

علامہ اقبال نے سوئی ہوئی قوم کو اپنے اشعارسے جگایا، علامہ اقبال نے عوام میں نئی روح پھونکی اور خودداری کا در س دیا، انھوں نے بہت پہلے ہندوتوا کی سوچ کو جان لیا تھا اور قائداعظم سے ملکر اپنے خواب کو تعبیر دی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وانسانی وسائل سے مالا مال ہے تاہم پاکستان میں اکثریت ایک فرسودہ نظام کی غلام بن گئی، قوم کوذہنی غلامی سے نجات دلانے کیلئے ہمیں جدوجہد کرنا ہوگی، خواتین مل کر گلیسڑے نظام سے نجات کیلئے کردارادا کرسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…