جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کے دوران ایسی تجویز سامنے آگئی جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کی طرز پر ڈائیلاگ فورم کی تشکیل کی تجویز بھی زیرغور ہے۔گزشتہ روز حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈائیلاگ فورم کے قیام کی تجویز بھی زیرغور آئی ہے۔

فورم کے قیام کی تجویز اکرم خان درانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر کی طرف سے دی گئی۔ڈائیلاگ فورم میں سول ملٹری تنازعات مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی بات بھی کی جائے گی جس میں سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔حکومت اور اپوزیشن آزاد، خود مختار الیکشن کمیشن کے قیام اور انتخابی اصلاحات کیلئے نئی کمیٹی بنانے پر بھی متفق ہیں۔آزادی مارچ کا پرامن حل نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ مذاکرات میں دونوں جانب سے سفارشات پیش کی گئی تاہم کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے استعفے سمیت مختلف معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں نے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق حکومتی کمیٹی نے سفارشات رہبر کمیٹی کے سامنے رکھیں، سفارشات وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں رکھی گئیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…