جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے،کور کمانڈرز کانفرنس، جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فوج ریاست کا ادارہ ہے جو قومی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت فرائض انجام دیتا رہے گا، مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پیر کو آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت میں جی ایچ کیو میں 226ویں کور کمانڈر زکانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹیجک حالات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فورم نے داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، ایل او سی،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا۔کور کمانڈرز نے کہاکہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کی بہتر امن واستحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے ان قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان فوج، ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان ہر قسم کے چیلنجز  بشمول مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہم قومی معاملات پر تما م اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی  دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ کسی کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہم اس استحکام پر آنچ آنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فوج ریاست کا ادارہ ہے جو قومی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت فرائض انجام دیتا رہے گا



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…