اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آزادی مارچ کے کنٹینر میں موجود ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہم ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے۔ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم اپنے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔اس وقت ساری اپوزیشن متحد ہیں۔رہبر کمیٹی نے بھی کچھ تجاویز دی ہوئی ہیں،اس حوالے سے
ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔بعدازاں ان کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہم اس جگہ بیٹھے ہوں یا ڈی چوک،لیکن اسلام آباد تو یہی ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی ڈیمانڈز میں آرمی چیف کا استعفیٰ بھی شامل ہے؟۔مولانا فضل الرحمن اینکر کے اس سوال پر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات میں آرمی چیف کا استعفیٰ شامل نہیں۔