بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’تمہاری حکومت ختم !اب حکومت ہم کریں گے‘‘ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ کیا معاہدہ توڑنے کا اعلان کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ جاری کی ہے کہ حکومت کے دن پورے ہو گئے ہیں اسے جانا ہی ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے معاہدہ توڑ دیا ہے اب حکومت ہم کریں گے ۔ اب تم پاکستان کے حکمران نہیں ، تمہاری حکومت ختم ہو چکی ۔ مولانا کا مزید کہنا تھا کہ

اس وقت مودی خوش ہے کہ پاکستان کو عمران خان نیاز ی جیسا حکمران ملا ہوا ہے اسی وجہ وہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ حکومت غیر آئینی، جعلی اور خلائی ہے، حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی، ناجائز حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرسی پر ٹانگ پہ ٹانگ رکھنے سے کوئی حکمران نہیں بن جاتا، اب پاکستان پر تمہاری رٹ اور حکمرانی ختم ہوچکی ، اب پاکستان کی رٹ ہمارے ہاتھ میں ہے،خواتین کی بات کرتے ہو؟ تم نے قائداعظم کی بہن کو ایک فوجی مرد ایوب خان کے مقابلے میں شکست دلوائی،وہ ایک جمہوری خاتون تھی، ہم آگے بڑھتے جائیں گے، یہاں تک ناجائز حکومت کا تختہ پلٹ دیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہونے والے کارکنان کو دعا کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر سے ہمارا ساتھ دینے والے لاکھوں افراد کا ہم شکریہ ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کارکنان جو کسی وجہ سے اب تک آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرسکے یا کسی اور وجہ سے قافلے میں شامل نہیں ہو سکے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ فوری اسلام آباد کا رخ کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان رائیونڈ اجتماع میں شریک ہیں امید ہے وہ دعا کے بعد ہمارے قافلے میں شرکت کیلئے پہنچیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…