اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ماہ ربیع الاول کی آمد آمد‘جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع،متوقع تاریخ سامنے آگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی)ماہ ربیع الاول کی آمد آمد‘جشن عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع‘ وجہ تخلیق کائنات کا میلاد منانا مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزاس حوالہ سے وادی لیسوا میں ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آمد مصطفےٰؐ کو عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا‘ گزشتہ روز دعوت اسلامی کے مدرسہ نقشبندیہ غوثیہ لیسوا میں مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان و انجمن اساتذہ کے زیر اہتمام ایک مشترکہ

مشاورتی اجلاس پیر میاں محمد بشیر نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد تھے اس بابرکت محفل کو منعقد کرنے میں اہلیان نلہ لیسوا چیئرمین قلم دین‘ میلاد کمیٹی کے مقامی صدر خان زمان‘ چوہدری نستعین‘ شیخ فروغ منشا‘ حافظ محمد رمضان‘ نعت خواں خانی زمان‘ مفتی عدیل آفتاب‘ و دیگر نوجواناں میلاد کمیٹی نے بھرپور کردار ادا کیا۔ شرکاء میلاد کمیٹی نے امسال حسب روایت وادی لیسوا میں جشن آمد رسول ؐ کو مذہبی جوش و جذبے عقیدت و احترام اور بھرپور مذہبی جذبے کے ساتھ منانے کا عزم‘ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان مظفر آباد ڈویژن کے امیر پیر کامل میاں محمد بشیر نقشبندی‘ انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد خطیب جامع مسجد انوار مدینہ بٹنگی لیسوا و جرنیل اہلسنت مولانا لطف الرحمن نے میلاد کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐ کا میلاد منانا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور اس کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے‘ وادی لیسوا کے مضافات‘ علاقہ جات کے ذمہ داران و غلامان مصطفےٰ ؐ اپنے اپنے علاقوں‘گھروں‘ مساجد میں محافل قرآن‘ ذکر و اذکار کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہوجائیں‘ گھروں‘ مساجد کو صاف ستھرا کرنے‘ سجانے اور

باطن و ظاہری طور پر شریعت محمدیؐ کے عین مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے کیلئے سرگرم عمل ہوجائیں‘ اس موقع پر پیر کامل میاں محمد بشیر نے کہا کہ تمام مساجد کے ذمہ داران جلد از جلد اپنی اپنی مساجد میں میلاد پاکؐ کی محافل کا شیڈول مولانا لطف الرحمن چیئرمین میلاد کمیٹی کے پاس جمع کروا دیں تاکہ جلد از جلد اس کی تشہیر کی جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں عیدمیلادالنبیؐ10نومبر کو متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…