جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے معروف رہنماکی گاڑی پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ،حملہ آور کون نکلا؟نام سامنے آگیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

فیصل آباد(آن لائن)تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں سابق رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ کی گاڑی پر قریبی رشتے دار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ٹھیکری والا میں سابق ایم این اے نثار جٹ کے مخالفین نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے 2 گارڈز پولیس اہلکار کانسٹیبل محبوب اور ایوب جاں بحق ہوگئے۔ نثار جٹ کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے

ایک حملہ آور عبدالرحمن بندیشہ بھی ہلاک ہوگیا۔کانسٹیبل محبوب اور ایوب دونوں آپس میں بھائی ہیں، جبکہ حملہ آور عبدالرحمن بندیشہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کا قریبی رشتے دار اور سابقہ ایم این اے الیاس جٹ کا بھتیجا تھا۔نثار جٹ اور مقتول عبدالرحمن بندیشہ کے درمیان دیرینہ رنجش تھی۔ پولیس نے حملے میں ملوث عبدالرحمن بندیشہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔دونوں گروپس میں 2018 کے الیکشن میں سیاسی مخالفت پر اختلاف ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…