بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کس شخص نے ملک ریاض سے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام پر پانچ کروڑ روپے لیے تھے ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری اپنے کالم ’’چین نہیں صومالیہ سے سیکھیں‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔آپ اگر پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو آپ 22 اداروں کے سامنے جواب دہ ہوں گے‘ آپ کو کسی بھی وقت کسی بھی ادارے کا نوٹس آ جائے گا‘

آپ کو کوئی بھی کسی بھی وقت طلب کر لے گا یا پھر آپ کے دفتر آپ کی فیکٹری میں کسی بھی وقت چھاپہ پڑ جائے گا اور آپ ان چھاپوں اور نوٹسز سے بچنے کے لیے رشوت دینے پر مجبور ہو جائیں گے‘ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جس میں ملک ریاض نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا تھا ہاں میں فائلوں کو پہیے لگاتا ہوں۔جس میں ایک ریٹائرڈ میجر نے ان کے دفتر سے چیف جسٹس آف پاکستان کا نام لے کر پانچ کروڑ روپے وصول کیے اور وصولی کی فوٹیج تمام چینلز پر چلی ‘ جس میں ملک ریاض نے سر پر قرآن مجید رکھ کر چیف جسٹس آف پاکستان پر کرپشن کا الزام لگایا‘ جس میں شیڈولڈ بینکوں کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے اور جس میں حکومتیں غیر سرکاری بینکوں کے قرضے معاف کردیتی ہیں‘ حکومت میں آج بھی نصف درجن سے زائد ایسے لوگ موجود ہیں جن پر نیب نے مقدمات بنا رکھے ہیں یا جن کی فائلیں کھلی ہوئی ہیں‘ یہ کیوں ہے؟۔یہ اس لیے ہے کہ ہم کرپشن کرپشن کا شور بہت کرتے ہیں لیکن ہم نے آج تک کرپشن روکنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا‘ ہم نے محکموں کی تعداد کم کی اور نہ اپنے سسٹم کو آسان بنایا‘ آپ آج کاروبار کے لیے ون ونڈو آپریشن کر دیں‘سسٹم کو آن لائین کر دیں اور محکموں کا عمل دخل ختم کر دیں‘ ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی لیکن جس ملک میں لنگر خانے کا افتتاح بھی وزیراعظم کر رہا ہو وہاں سسٹم کیسے بنیں گے۔میں نے دو دن قبل وزیراعظم کو چین میں فرماتے ہوئے سنا ”کاش میں پانچ سو کرپٹ لوگوں کو جیل میں بند کر سکتا“ اور ”ہم کرپشن ختم کرنے کے لیے چین سے سیکھنا چاہتے ہیں“ یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…