منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آزادی مارچ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے فساد کا باعث بن گیا مولانا کے مار چ نے دونوں پارٹیوں میں آگ لگادی ،معاملہ بڑ ھ گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ (ن )اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن 27اکتوبر کے دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔

جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں،مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا کے مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے،کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں مفادات کے ٹکراؤ اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…