جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آزادی مارچ سے پہلے فضل الرحمن کو پہلا بڑا جھٹکا ،مولانا کولینے کے دینے پڑ گئے،معاملہ ہاتھوں سے نکلنے لگا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مو لا نا فضل الر حما ن پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کررہے ہیں وہ الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں بچوں کا استعما ل کر کے سیا ست بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔

ملک کے خلاف مہم چلا ئی جا رہی ہے ثبوت ہما رے پا س ہے بہت جلد پیش کر ینگے و الدین مدارسوں میں پڑھنے والے اپنے بچوں کا استعما ل نہ ہو نے دیں ۔ پیر کے روز اسلا م آباد میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الزاما ت لگا کر لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں ، وہ پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا کشمیر میں مودی اور اسلام آباد پر مولانا فضل الرحمان چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا ہے اور شواہد بھی موجود ہیں مولانا کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے ، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی کئی بیرونی قوتوں کے ثبوت ہیں ، انہوں نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے اب چندہ مہم کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلا نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جس طرح کی باتیں مولا نا کر رہے ہیں کہ جنگ ہو گی پو رے پا کستان میں جنگ ہو گی یہ کیا ہے یہ ابھی تک کلیر نہیں ہوا کہ ان کے ارادے کیا ہے۔

وہ چاہتے کیا ہے ان کا مسئلہ کیا ہے مولا نا کا ایجنڈا صرف اور صرف ان قوتوں کے ساتھ ہے جو ملک کو کمزور کر نا چاہتی ہے اس مو قع پر جب کشمیر کا مسئلہ عروج پر ہے پو ری دنیا پا کستان کی بات سن رہی ہے اس موقع پر مولا نا احتجاج کر نے کی بات کر رہے ہیں اس اقدام سے صرف مو دی کو فائدہ ہوگا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا ک ہ فاٹا جب زنجیروں میں تھا تب فضل الر حما ن کیو ں خامو ش تھے اب مداس کے بچوں کو سیا ست کی نظر کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ میری تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو استعما ل مت ہو نے دیں اپنے بچوں کو سیاست میں استعمال ہو نے سے بچائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…