منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان زلزلہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے آزاد کشمیرپہنچ گئے،عوام کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خا ن نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کی ہر طرح کی دیکھ بھال کی جائے ،تمام سہولیات فراہم کی جائیگی ،، متاثرین کو سہولیات فراہم کر حکومت کا فرض ہے ، حکومت اپنے متاثرہ کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آزاد کشمیر میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے جاری اقدامات اور بحالی کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور، چیئرمین این ڈی ایم اے بریفنگ میں موجود ھتے ۔وزیراعظم عمران خان نے زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور پہنچے اور متاثرین کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہاکہ میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا، مجھے بہت دکھ ہوا، فوری طور پر آزاد کشمیر کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکا سے واپسی میں تاخیر ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے، حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوااور مجھے بہت افسوس ہوا ،مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے،میں ان کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے اور زلزلہ متاثرین کی لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…