اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاجبکہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خطاب کو بھرپور کوریج دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ،اسلام فوبیہ اور مسئلہ کشمیر پر بھرپورانداز میں بات کی اورخاص طورپر مسئلہ کشمیر
اقوام متحدہ میں زبردست انداز میں اٹھا یا اوربھارتی فوج، مودی سرکار اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کر دیا۔وزیر اعظم کاخطاب سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ بی بی سی،سی این این سمیت دیگر پرنٹ و الیکٹرانک عالمی میڈیا نے بھی وزیر اعظم خطاب کو بھرپور کوریج دی اور انکا خطاب شہ سرخیوں کی زینت بنا۔