بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

مودی گجرات کا ”قصائی“، یہ لوگ مغرور اور دہشت گرد ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی چینلجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مغرب کے لیڈرز نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا، یہ تماشا بند کیا جائے،

اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی جس سے صورتحال خراب ہے، ماضی میں مسلمان رہنماؤں نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز نہیں اٹھائی،زیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی نے کہا پاکستان دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا اعتراف کیا، پاکستان میں کوئی دہشت گرد گروپ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، آر ایس ایس کا نظریہ مسلمانوں کی نسل کشی ہے۔ آر ایس ایس مسلمانوں اور عیسائیوں سے نفرت کرتی ہے، بھارتی کانگریس پارٹی نے آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ آر ایس ایس کے نظریے نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا۔ آر ایس ایس ہٹلر سے متاثر ہو کر بنائی گئی، وزیراعظم پاکستان نے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ دنیا صرف اس لیے خاموش رہتی ہے کیونکہ اس کے بھارت میں تجارتی مفادات ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گیارہ ہزار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کیا بھارت سمجھتا ہے کہ کشمیری غیر قانونی اقدامات تسلیم کریں گے، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔ پیلٹ گنز کے استعمال سے نوجوانوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرفیو اٹھے گا تو کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے، تکبر نے نریندر مودی کو اندھا کر رکھا ہے، نریندر مودی کہتاہے کہ سب کشمیر کی ترقی کے لیے کیا۔ بھارت 500 دہشت گردوں کو کشمیر بھیجنے کا الزام لگا رہا ہے، 500 لوگ 8 لاکھ کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…