اسلام آباد(نیوزڈیسک)خوفناک زلزلے سے 10اموات کی تصدیق، حالات تشویشناک ہوگئے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی پریس کانفرنس،بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سو سے زائد افراد
زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے دس اموات کی تصدیق بھی کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے متاثرہ علاوقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کرچکے ہیں، زلزلے سے منگلا جاتلاں سڑک کو نقصان پہنچا ہے ،متاثرہ علاقوں میں متعدد ریسیکیو اور سروے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ کل پورے علاقے کا جائزہ لے کر مکمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا۔