اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بالا کوٹ میں دہشتگردوں سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد،پاکستان نے زور دار جواب دیدیا‎

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان نے بالا کوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپوں سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت جھوٹ کا سہارا لیکر کشمیریوں پر ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے بیانات کا سہارا لے رہا ہے، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور ریاستی دہشت گردی کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری کو بھارت کو ماحول مزید کشیدہ کرنے والے اقدامات سے روکنا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کی مہم کامیاب رہی، 50 سے زائد ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر سے کرفیو ہٹانے، پیلٹ گن کا استعمال ترک کرنے اور حریت رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کامیاب مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پیغامات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل کا اعلامیہ ارکان کی مشترکہ آواز ہے۔ترجمان کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی، ایسی تمام قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، پاکستان کی کوششوں سے ہیومن رائٹس کونسل میں کشمیر کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی کشمیر کے معاملے کو اسی طرح اجاگر کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…