جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

سیالکوٹ(آن لائن)بھارت ایک مرتبہ پھر سے آبی جارحیت پر اْتر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا جس سے دریا کا 95 فیصد سے زائد حصہ خشک ہو گیا ہے۔ بھارت نے ایسا کر کے 1960 کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارت کی اس حرکت کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب کے پانی کی آمد کم ہوکر 47ہزار دو سواٹھاون کیوسک رہ گیا۔دریائے چناب کا پچانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہرلمحہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے۔ دوماہ قبل تک دریائے چناب کے پانی کی آمد بارہ ہزار کیوسک تھی جومقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اوربارشوں کی وجہ سے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہوا لیکن یہ سند ھ طاس معاہدہ کے خلاف رہا۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آکردریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دریائوں دریائے مناور توی کے تین ہزار 46 کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے پانچ ہزار پانچ سو 64 کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد 55 ہزار آٹھ سو اڑسٹھ کیوسک رہی۔ دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد47 ہزار دو سو 58 کیوسک رہی اور ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب سے نکلنے والی نہراپرچناب میں پانی کا بہائو تیرہ ہزار چھ سو کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو بیس ہزار کیوسک رہا۔ماضی میں پانی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکٹرزرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف آبی دہشتگردی کے کئی منصوبے بنا چکا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…