جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پرائمری تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ کر نے کا فیصلہ ،نصاب پرائیویٹ اداروں اور مدارس پر نافذ ہوگا؟جانئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2019 |

ا سلام آباد( آن لائن ) تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ 2020 سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پرائمری تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ کردیاجائے گا جو بتدریج مڈل ، میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی تک جائے گا ۔ یکساں تعلیمی نصاب دنیا کے کسی بھی ملک کے تعلیمی نصاب سے کم نہیں ہوگا اور یہ سرکاری آرڈر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے علاوہ مدارس میں بھی نافذ العمل ہوگا ۔

اس تاریخی فیصلے کے ضمن میں علماء اور تعلیمی ماہرین کی مشاورت اور رضا مندی شامل ہے جبکہ اس کو پوری طرح نافذ کرنے کیلئے ملک بھر میں بارہ ریجنل آفس بنائے جائینگے جس کے طریقہ کار اور بجٹ کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔ وہ بدھ کے روز پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک قومی سوچ بنانے کیلئے یکساں تعلیمی نظام کے حوالے سے ہم نے دو اقدامات کئے ایک قونصل بنادی جو کام کررہی ہے انشا ء اللہ مارچ 2020تک کلاس ون سے لے کر پانچویں تک قومی نصاب تشکیل پا جائے گا اس نصاب تعلیم کو یکسانیت کی طرف جانے کیلئے سب سے مشاورت کررہے ہیں دینی مدارس کے ساتھ ہماری جو میٹنگز ہوئی جس میں میں بہت سارے معاملات اور چیزیں طے کی گئیں پہلی تجویز تھی کہ تمام مدارس رجسٹرڈ ہونگے اور اس حوالے سے جو شرائط ہیں وہ پوری کی جائینگی اور اس ضمن میں ریجنل دفاتر کھولے جائینگے جو ان مدارس کی معاونت کرینگے ۔ مدارس کے طلبہ کے لئے مضامین کے لئے جو مشکل کام تھا وہ ہونے والی میٹنگ میں تاریخی فیصلہ طے پاگیا ہے جو ہم نیا قومی نصاب بنا رہے ہیں اس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے طلبا ایک ہی قومی نصاب پڑھیں گے۔

اس نصاب کے تحت آٹھویں کا امتحان ہوگا جس کو پاس کرنے کے بعد طلبہ سائنس ، آرٹس یا درس نظامی میں جانے کا فیصلہ کرسکیں گے اور مدارس کے بچے بھی جن کے پاس اب دوسرے طالبعلموں کیلئے اسناد ہونگی تو وہ بھی کسی بھی سرکاری ادارے میں ملازمت حاصل کرسکیں گے اس ضمن میں گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں یہ ساری تفصیلات پیش کرکے اس کی منظوری لی گئی جس کے تحت ملک بھر میں بارہ ریجنل دفاتر کھولے جائینگے اس کے لئے بجٹ کی بھی منظوری مل چکی ہے یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ ملک میں یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا اس حوالے سے نظام کو بتدریج تبدیل کیا جائے گا وفاق المدارس یا اس میں شامل نہ ہونے والے مدارس کے علماء و اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…