ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد  کو فون‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال، تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 30  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کرکے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب س جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے یو اے ای کے ولی عہد کو فون کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی امیدیں یو اے ای اور

مسلم ممالک سے وابستہ ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔ شیخ محمد بین زید نے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر رابطے جاری رکھنے پرا تفاق کیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دیئے جانے کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا یہ اعلیٰ ترین سطح پر پہلا رابطہ ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…