اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

امریکی پابندیاں مسترد، پاکستان اور ایران نے اربوں ڈالر مالیت کے گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان اور ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایک بار پھر اربوں ڈالر مالیت کے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2024تک مکمل کرنے کیلئے تیسرا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ہفتے ترکی میں نیشنل ایرانیئن آئل کمپنی اور پاکستانی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے مابین توسیعی معاہدے پر دستخط ہو نگے۔

وزیراعظم عمران خان کے 21اپریل کو دورہ ایران کے دوران متعلقہ حکام کے مابین ایران پاکستان معاہدے میں توسیع اور ایران کی جانب سے جاری لیگل نوٹس واپس لینے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئے معاہدے کے تحت پاکستان اگست 2024تک اپنے علاقے میں پائپ لائن تعمیر کرکے 750ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ خریدنے کا پابندہوگا بصورت دیگر ایران فرانس میں پاکستان کے خلاف کیس دائر کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا کیس دائر کریگا۔ پاکستان ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے سستی ترین گیس درآمد کرسکتا ہے۔ ایرانی فرانسیسی قانونی ماہرین کی مشاورت سے وزارت قانون نے گیس سیل پرچیز ایگریمنٹ میں ترمیم کے ذریعے 5سال کی توسیع کے قانونی پہلوئوں کی منظوری دی۔ اخباری ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت یکم جنوری 2015سے گیس کا پہلا بہا شروع کیا جانا تھا لیکن ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث پروجیکٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔گیس ایران کی جنوبی گیس فیلڈ سے گوادر کے قریب پاک ایران بارڈر پر سپلائی کی جانی تھی۔پاک ایران بارڈر کا فاصلہ 1150کلو میٹر ہے جبکہ پاکستان کی طرف فاصلہ 781کلومیٹر بنتا ہے۔ایران نے اپنی طرف 900کلو میٹر کی پائپ لائن کی تعمیر مکمل کر لی۔پاکستان کو منتقل کی جانے والی گیس کا حجم 750ایم ایم ایف سی ڈی ہوگا جس کے تحت پاکستان کو 25 سال تک گیس ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…