جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی،60سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی،پاک فوج کا بھرپور جواب ،دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گیا

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

سیری(آن لائن) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی، گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ 60 سالہ خاتون زخمی پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے سرحدی گائوں ٹائیں ، کینٹھی ، جگالپال ، ججوٹ بہادر ، کٹہڑہ میں بھارتی فوج نے صبح کے وقت اچانک سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ۔

بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے مختور بیگم ساکن کینٹھی عمر 60 سال زخمی ہو گئی اور گھر کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا ۔فائر نگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے۔ ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…