ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع،مسلمانوں سے بڑی اپیل کردی گئی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع،مسلمانوں سے بڑی اپیل کردی گئی، تفصیلات کے مطابق سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم کاکشمیر پر خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ، دنیا بھر کے مسلمان بھارتی اشیا کا استعمال چھوڑنے کا اعلان کریں، مسئلہ کشمیر پر مودی کو اس کی اپنی غلطیاں لے ڈوبیں گی۔تفصیلات کے مطابق سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کاکشمیر پر خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے، قوم متحرک ہو چکی، جمعے کوہرمحب وطن باہر نکلے گا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرون ملک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور دنیا بھر کے مسلمان بھارتی اشیاکااستعمال چھوڑنے کا اعلان کریں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان نےمسئلہ کشمیر عالمی فورمز پربھرپور اجاگر کر دیا، مسئلہ کشمیر پر مودی کو اس کی اپنی غلطیاں لے ڈوبیں گی، پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اب ذمے داری بھارت پر ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کا ”کشمیر پالیسی“پر فیصلے کاوقت آگیاہے، ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…