اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند کر نے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ہم ہفتے میں 2دن یہ
ٹرین چلاتے تھے لیکن اب یہ بھی نہیں چلے گی ، جن مسافروں نے ایڈوانس ٹکٹیں کروا رکھی ہیں وہ ٹکٹیں واپس کر کے اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں ، انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت کو اب اسی کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔



















































