جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کو کروڑوں ڈالر ملیں گے۔۔۔!!! ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھاری قرض دینے کی منظوری دے دی

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ قرض پاکستان کی تجارت کے فروغ ، خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کے لیے دیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو دئے جانے والے قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا کہ قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے سات لاکھ 50 ہزار ڈالرز ٹیکنیکل سہولت کے لیے سپورٹ پیکچ کی بھی منظوری دی ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کا ٹیکس نیٹ بڑھانے اور بجلی و گیس کے نرخ میں اضافے سے گردشی قرضے میں کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔تاہم فی الوقت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جرمنی نے بھی پاکستان کو40 ارب کی مالی معاونت دینے کا اعلان کیا تھا۔ جرمنی کی جانب سے ملنے والی یہ مالی امداد توانائی، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی،جبکہ مائیکروفنانس کے شعبے میں چھوٹے قرضے بھی دیے جائیں گے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…