منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج میں بغاوت ، کئی سکھ افسروں کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے انکار،استعفے دینا شروع کردیئے

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیریوں پر مظالم کیخلاف بھارتی فوج کے اندر ہی کئی اعلیٰ سکھ بھارتی آ رمی آفیسرز نے اس کا حصہ نہ بننے کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے استعفے بھی دینا شروع کر دیئے ہیں جبکہ کئی سکھ فوجی افسران نے مقبوضہ کشمیر جانے سے واضح طور پر انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی فوج کے اندر بغاوت کی فضا پیدا ہو گئی ۔

روزنامہ 92نیوز کے مطابق بھارتی فوج کے اندر سکھ افسروں اور ملازمین نے ان معاملات کے ساتھ ساتھ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے اندر چوکیوں میں اسرائیلی موساد کے ایجنٹس کے لیکچرز اور ان کے حکم پر کام کرنے سے انکار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اندر بغاوت کی فضا پیدا ہونے سے ہندو فوج کے افسران اور نریندر مودی سخت پر یشان ہیں اور اس حوالہ سے ایک اہم اجلاس بھی اب تک ہو چکا ہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پر بحث کی گئی کہ سکھ فوجی ا فسران کے استعفے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحریک آ زادی اور خالصتان کی تحریک آ زادی سے کیسے نمٹا جائے اور کہیں دونوں تحریکیں ایک پیج پر نہ آ جائیں اور ان تحریکوں کو فوج کے اندر سے کوئی گروپ سپورٹ نہ کرنا شروع کر دے ۔ ذرائع کے مطابق کچھ سکھ افسران نریندر مودی کی سوچ کے ساتھ متفق ہیں ،ان کو خاص ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ استعفیٰ دینے والے سکھ افسروں اور فوجیوں پر نظر رکھیں اور ان کو جان بوجھ کر فرنٹ محاذ پر لا کر ان کے ہاتھوں سے کشمیریوں کا قتل عام کرائیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پھر خود ہی کچھ سکھ فوجیوں کو قتل کرا کر ایک جعلی بیان آ زادی کشمیر کے رہنمائوں کے ناموں سے چلایا جائے جس میں وہ ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کریں تاکہ سکھوں کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا ہو اور جو سکھ افسر استعفے دے رہے ہیں، وہ سلسلہ بھی رک جائے ۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ خالصتان تحریک کے بھی کچھ رہنمائوں کو قتل کرا کر اس کی ذمہ داری بھی کشمیری مسلمانوں پر ڈالی جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…