جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے نئے ٹاسک سونپ دیئے ،تفصیلات بھی سامنے آگئیں

datetime 31  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مزید نئے ٹاسک سونپ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے وزارت سے متعلقہ نئے ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ان اہداف کو مکمل کرنے کی مدت تین اور چھ ماہ ہے جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کے لئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسکے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا کیلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام (تاکہ شہری ضرورت پڑنے پر بغیر کسی دقت متعلقہ اداروں سے مدد حاصل کر سکیں)، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پہلان، اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، سکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور کاقیام(اس اقدام کا مقصد طالبعلوں کو فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنا اور ان میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا ہے)، ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…