بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

 ملک معاشی بحران سے نکل آیا،وزیر اعظم  عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکاء کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی احتجاج تحریک کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مثبت چہرہ

عوام کے سامنے لائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ شرکا نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…