اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

پینٹاگون میں21 توپوں کی سلامی اورقومی ترانے کی گونج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد کے موقع پر فقید المثال استقبال

datetime 24  جولائی  2019 |

واشنگٹن/راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ علاقائی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی،

اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی اور افغان عوام کی سربراہی میں افغان امن عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات ہوئی، 22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین سے بھی ملاقات ہوئی اس موقع پر سینیٹر گراہم نے خطے کی بہتر ہوتی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔آرمی چیف نے پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بہتر سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع میں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک تعلقات کے استعمال سے علاقائی دیرپا امن لا سکتے ہیں۔۔گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جس کے بعد امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔آرمی چیف نے پینٹاگون میں امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے سمیت دیگر سینئر امریکی فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا اور امریکی عسکری حکام کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستانی فوج کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔اس دوران آرمی چیف نے امریکی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دوطرفہ ملٹری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں امریکی عہدیدارون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان مفاہمتی عمل میں کردار کو سراہا۔بعدازاں آرمی چیف نے امریکی فوج کے قبرستان ایئرلنگٹن سیمینٹری کا دورہ کیا اور امریکہ کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…