منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، پہلی بار اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے پاکستان واپس جا کر نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ عمران خان کا دبنگ اعلان

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے ملک کے لیے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں، ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اُدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا،

ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…