جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بلاول بھٹو نے دھرنے کا اعلان

datetime 10  جولائی  2019 |

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو مہنگائی کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا ہے۔سکھر میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ اور ہر دعوی جھوٹا نکلا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ جھوٹ نکلا،عوام دشمن بجٹ میں ایک نوکری بھی نہیں،

عوام دشمن بجٹ میں ایک گھر بھی نہیں، پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ بجٹ میں کرپٹ کو کھلی چھوٹ دینا اور قربانی کے جانور تک کا منی ٹریل مانگنا کون سا نظام ہے؟۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک ہمارے جمہوری وآئینی حقوق محفوظ نہیں ہوں گے، معاشی حقوق بھی محفوظ نہیں ہوسکتے، آصف زرداری نے عالمی معاشی بحران کے باوجود پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا، اگر پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاسی لڑائی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورے صوبے کو ٹارگٹ کیا جائے، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، جمعرات کو سکھر میں مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا جائے گا اور سکھر سے پنجاب بارڈر تک ریلی نکالی جائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فوج کو پولنگ اسٹیشن میں کھڑا کرکے ادارے کو متنازع کیا جارہا ہے، ایک عمران خان کے لئے فوج کو متنازع کیوں کیا جارہا ہے؟ فاٹا کے لئے فوج کو پولنگ اسٹیشن سے ہٹانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید کرتا ہوں کہ گھوٹکی کے پولنگ اسٹیشنز سے بھی فوج کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…