اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔
یاد رہے وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری دے کر ممبران کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس کونسل کے ممبر ہیں۔واضح رہے اسد عمر اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی ہیں۔