جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کراچی،ڈیفنس میں نجی ٹی چینل کے معروف اینکر پرسن کو قتل کردیاگیا

datetime 9  جولائی  2019 |

کراچی(آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی چینل کے اینکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان بخاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اینکر مرید عباس زخمی ہوگئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ مرید عباس کی لاش جناح اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی آئی جی ساؤتھ سے

فی الفور رپورٹ طلب کرلی یے۔ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی جائے جبکہ جائے وقوعہ سے اکٹھا شواہدکی جدید اور فارنزک چھان بین کی جائے اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے خیابان بخاری میں کارپرفائرنگ کے واقعہ میں اینکر پرسن مریدعباس کے جاں بحق ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پرڈی آئی جی ساؤتھ سے فی الفور تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیم تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی جدیداورفارنزک تیکنیکس سے چھان بین کرکے ملزمان کوجلد سے جلدگرفتاری کویقینی بنایا جائے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ڈیفنس کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں بول ٹی کے اینکر مرید عباس کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری محمد عارف خان نے مرید کا کہنا تھا کہ مرید عباس کی فائرنگ میں ہلاکت کا واقعہ شہر قائد میں بد امنی کی بد ترین مثال ہے اور شہر میں امن کی بحالی کے دعوی پر سوالیہ نشان ہے، رہنماوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے، رہنماوں نے پولیس حکام سے مرید عباس کے قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…