جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’ویڈیو لیک معاملہ ، جج ارشد ملک کا ردعمل ، ن لیگ کی ابوبچائو مہم فلاپ ‘‘ مریم نواز کے جلسے بعد حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی ہے،بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں،پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔ پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے

کہاکہ وزیراعظم عوام بناتے ہیں قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔ انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ منڈی بہائوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔انہوںنے کہاکہ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نوازکے خطاب پرردعمل میں کہا کہ محترمہ، آپ نے آڈیواوروڈیوٹیپ کا ڈرامہ رچایا ہے، آڈیو، ویڈیوکا فرانزک آڈٹ ہوا تو پتہ چلے گا سرخروکون ہوتا ہے، آپ سرخروکہاں ہوئے؟ سرخروہونے کا آسان طریقہ تھا آپ منی ٹریل دیتے، سرخروتوآپ لوٹی ہوئی دولت قوم کولوٹا کرہوں گی۔ سیاست کی ڈوبتی کشتی کوسہارادینے کی ناکام کوشش کی گئی، مریم نوازلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا، عوام کے اعصاب سے کھیلنا بند کریں، محترمہ کی جعلسازی ثابت ہوچکی اوریہ ضمانت پرہیں، آپ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنہیں سکیں، آپ کوسپریم کورٹ نے سزا دی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت میں آپ کوسزاہوئی، آدھا خاندان ملک سے فرارہے، مریم نوازجعلی وصیت بنا کرلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کوعوام کا نہیں اپنا درد چین نہیں لینے دے رہا، آپ نوازشریف کا بیانیہ لیکرگلی گلی دھکے کھارہی ہیں،عوام کوہاتھ اٹھا اٹھا کراپنے بے گناہ ہونے کا کہہ رہی ہیں، آپ ضمانت پرہیں، عدالتی عمل کا سامنا کرنا ہے، مریم نوازاپنا بیانیہ عدالت میں دیں، 5 سال کیلئے عوامی مینڈیٹ لے کرآنے والوں کوکام کرنے دیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…