اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر روسی نڑاد امریکن معروف مصنفہ این رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ این رینڈ نے 60 برس قبل جو لکھا وہ آج کے حالات پر پورا اترتا ہے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ آین رینڈ نے 60 سال جو لکھا وہ پاکستان کیلئے حیرت انگیز طور پر درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی پاکستان
مذکورہ صورتحال میں ملا۔انہوں نے کہاکہ جب تجارت مرضی کے بجائے زبردستی سے،کوئی شے بنانے کیلئے منظوری ان سے لینا پڑے جو خود کچھ نہیں بناتے۔انہوں نے کہاکہ جب پیسہ ان لوگوں کے پاس جاتے نظر آئے جو پیداواری عمل کی بجائے اثر و رسوخ رکھتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب لوگ رشوت سے امیر ہوں،جب قانون بھی انکی حمایت کرے،جب کرپشن کرنے والوں کو نوازا جائے،تو وہ معاشرہ تباہی کا شکار ہے۔



















































