جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے،روکے گئے انٹرویو کے دوران زرداری کا اشارہ کس طرف تھا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 3  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا2 روز قبل نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو روک دیا گیا تھا۔اس انٹرویو کا ایک حصہ سامنے آیا تھا جس میں آصف زرداری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ لندن میں تحقیقات ہورہی ہے اور عمران خان کا ایک بہت بڑا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے

معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عارف نقوی حال ہی میں پاکستان آئے ہیں،انہوں نے کراچی کی ایک الیکٹرک کمپنی خریدی ہوئی تھی اور اس حوالے سے جو انکوائری ہو رہی ہے اس سلسلے میں وہ پاکستان آتے رہتے ہیں۔وہ اس کمپنی کو بیچنا چاہ رہے تھے۔ایک چینی کمپنی اس کو خریدنے کی خواہشمند تھی۔تاہم اس میں کچھ مسائل آ رہے تھے کیونکہ کے الیکٹرک نے کچھ پیسے سوئی نادرن کے دینے تھے جب کہ کے الیکٹرک کا یہ موقف تھا کہ وفاقی حکومت نے ان کے پیسے دینے ہیں۔تاہم وفاقی حکومت نے کہا کہ پہلے آپ ان پیسوں کا حساب دیکھیں جو آپ نے دینے ہیں،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو انکوائری ہو رہی ہے اس میں یہ بات واضح ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو کچھ فنڈنگ کی ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپنی نے تو وہ فنڈنگ ظاہر کر دی لیکن کیا پی ٹی آئی نے بھی وہ فنڈنگ دکھائی ہے یا نہیں؟۔اگرچہ کوئی بھی کمپنی کسی سیاسی جماعت کو اس طرح سے فنڈنگ نہیں کر سکتی لیکن چونکہ پی ٹی آئی کا ایک ٹرسٹ بھی ہے اس لیے سوالات تو اٹھیں گے۔آگے جا کر اس سکینڈل میں کچھ مشکلات پیدا ہوسکتی ہے اور فنڈنگ کے حوالہ سے تحریک انصاف کے لیے بہت سنجیدہ مسئلہ بن سکتا ہے۔واضح رہے فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف پہلے ہی ایک کیس چل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…